غلطیوں سے جدا تو بھی نہیں، میں بھی نہیں،
ہم دونوں انسان ہیں، خدا تو بھی نہیں، میں بھی
نہیں۔
کبھی تو بھی خفا، کبھی میں بھی خفا،
مگر دل سے جدا تو بھی نہیں، میں بھی نہیں۔
کبھی لفظوں نے بڑھا دیں دلوں کی دوریاں،
مگر اس فاصلے کی وجہ تو بھی نہیں، میں بھی نہیں۔
محبت میں خطا ہونا کوئی جرم تو نہیں،
کسی عیب سے خالی تو بھی نہیں، میں بھی نہیں۔
چلو ماضی کے شکوے آج سب بھول جائیں،
کہ اس قصے میں بے خطا تو بھی نہیں، میں بھی نہیں۔😥