نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے پریکٹس میچ میں عبدالصمد نے تباہ کن بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے شاہین آفریدی کو مسلسل 4 گیندوں پر 4 چھکے جڑ دیے! اس کے فوراً بعد، شاہین آفریدی کمر کی تکلیف کے باعث میدان سے باہر چلے گئے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اگر شاہین آفریدی اپنی 6 گیندیں مکمل کرواتے، تو شاید مزید دو چھکے بھی لگ سکتے تھے! عبدالصمد کی یہ جارحانہ فارم نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں بھی پاکستان کے لیے کارآمد ثابت ہو سکتی ہے۔