وہ وقت جب ہمارے بلے بازوں کے چھکے دیکھ کر گیند باز منہ چھپانے پر مجبور ہو جاتے تھے! لیکن سوال یہ ہے کہ یہ بالر محمد حفیظ سے منہ کیوں چھپا رہا ہے؟ کیا کوئی اس راز سے پردہ اٹھا سکتا ہے؟
وسیم اکرم، شعیب اختر اور عمر گل جیسے لیجنڈری بولرز کے ہوتے ہوئے، اظہر محمود کو بولنگ کوچ برقرار رکھنا واقعی حیران کن ہے۔ ایک ایسا بولر جس نے پوری کیریئر میں کبھی ایک میچ میں پانچ وکٹیں تک نہیں لیں، وہ پاکستان کی بولنگ کو کیا سنوارے گا؟ تین سال سے ٹیم پر مسلط یہ شخصیت کس بنیاد پر برقرار ہے؟ کیا واقعی میرٹ کی جگہ پرچی نے لے لی ہے؟