محمد عامر 🗣️ اگر آپ نے رضوان کو ٹی 20 کی کپتانی سے اتنی جلدی ہٹانا تھا تو اسکو شروع میں ہی آپ صرف ون ڈے ٹیم کا کپتان بناتے مسلسل کپتان بدلنے سے ٹیم پر بہت اثرپڑتاہے پھر اگر آپ نے محمد رضوان کوکپتانی سے ہٹادیا تو محمد حارث کو کپتان بناتے اسکی وجہ یہ ہے کہ حارث پاکستان شاہئنز کی کپتانی کررہا ہے ٹی ٹوئنٹی کیلئے جارحانہ سوچ والے کپتان کا ہونا چاہئے تھا اور حارث میں وہ سوچ موجود ہے سلمان علی آغا اچھا پلیئر ہے لیکن اسکے پاس نہ کپتانی کا تجربہ ہے اور نہ ہی ٹی 20 میں اسکی جگہ بنتی ہے یہ بہت غلط فیصلہ ہے سمجھ میں نہیں آرہا ہے کہ یہ لوگ آخر کرنا کیا چاہتے ہیں
شاہین آفریدی بھارت کے خلاف جب بیٹنگ کرنے کیلئےوکٹ پرآگئے وکٹ پر پہلے سے موجود خوشدل شاہ شاہین سےہاتھ ملاکر اسکو سمجھانے کی کوشش کی آپ نے کسطرح کھیلنا ہے یہ کرکٹ میں عام بات ہے جب نئے بلےبازآتاہےوکٹ پرپہلے سے موجود بلےبازسے پوچھتاہے باولر کی لائن اور لینتھ کے بارے میں لیکن شاہین نے خوشدل کی ایک بھی نہیں سنی اور سامنا کرنے گئے پہلی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے امپائر نے آوٹ دے دیا لیکن شاہین نےوہاں پھر خوشدل سے مشورہ کیے بغیر ریویو لیا حالانکہ اگر دس سالہ بچہ بھی ہوتا وہ بھی ریویو نہیں لیتا کیونکہ گیند مڈل سٹمپ پر تھا اور پھر ٹی وی امپائرنے بھی آوٹ قرار دے دیا شاہین کی باولنگ اور کھلاڑیوں سے رویہ سے واضح طور پر نظر آرہا ہے کہ یہ بندہ اب بھی کپتانی کی چکر سے باہر نہیں نکلا ہے !2024ٹی ورلڈکپ میں ناکامی کے بعد جب ہیڈ کوچ گیری کرسٹن نے رپورٹ پیش کیا تھا اس میں بھی شاہین کی رویہ اور الگ گروپ کے بارے میں کہا گیا تھا!! سید غفارشاہ
راشد لطیف 🗣️ جہاں تک میری معلومات ہے بابراعظم رضوان شاہین شاہ کو آپ پاکستان کی ٹی 20ٹیم میں کھبی نہیں دیکھیں گے پی سی بی کے نئے پلان میں یہ تینوں نہیں ہے دورہ نیوزی لینڈ سے ان کو ڈراپ کیا جائے گا اور آنے والے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کو مد نظر رکھتے ہوئے نئے تازہ لڑکوں کو شامل کیا جارہاہے ٹی 20کی کپتانی کیلئے دو ناموں پر غورشروع ہے